پاکستان

پیٹ کمنز کی آئی پی ایل میں واپسی

پیٹ کمنز نے اپنی کمر کی انجری کے بعد فٹنس حاصل کر لی ہے اور وہ جلد آئی پی ایل میں ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ وہ سڈنی سے بھارت کے لیے روانہ ہوں گے.

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی کمر کی انجری کے اسکین کی رپورٹ کلیئر آ گئی ہے۔ کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق، پیٹ کمنز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ کمنز کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے، مگر انہوں نے اپنا ری ہیب پورا کر لیا ہے۔ وہ حال ہی میں بھارت سے واپس آسٹریلیا گئے جہاں ان کے میڈیکل اسکین کے نتائج تسلی بخش تھے۔ رپورٹس کے مطابق، آسٹریلوی فاسٹ بولر رواں ماہ اپریل کے آخر تک آئی پی ایل میچز میں ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں اور وہ جمعہ کو سڈنی سے بھارت کے لیے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ کمنز آئی پی ایل ٹیم سن رائزر حیدرآباد کے کپتان ہیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button