پاکستان
کوئٹہ میں دہشت گرد حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید، 5 لاپتہ

کوئٹہ کے مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس سے 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 5 لاپتہ رہ گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا۔
کوئٹہ کے مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم نو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
حملے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان رات بھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مگر پولیس فورس نے بہادری اور دلیری سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور کئی گھنٹوں کی طویل جھڑپ کے بعد حملہ پسپا کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ حملے کے بعد سے پانچ لاپتہ پولیس اہلکاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز مزید تفصیلات اور کلئیرنس آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا۔




