شوبز
ہریتھک روشن کی نئی فٹنس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی نئی فٹنس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی باڈی ٹرانسفورمیشن کی تصویر شیئر کی ہیں جسے پوری دنیا میں پھیلے ان کے مداح پسند کررہے ہیں۔
ہریتھک روشن نے شرٹ کے بغیر بلیک اینڈ وائٹ تصویر لگائی ہے اور ساتھ کیپشن دیا کہ وہ اس (فٹنس) کی اختتامی لائن نہیں دیکھ سکتے۔
تصویر پوسٹ ہوتے ہیں انیل کپور، صبا آزاد، پریٹی زنٹا، کرن واہی سمیت متعدد شخصیات نے اداکار کی فٹنس کمٹمنٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اداکار اپنی اگلی فلم ’فائٹر‘ میں نظر آئیں گے جس میں وہ پہلی مرتبہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔