پاکستان
پاپوا نیوگنی میں طوفان سے ہلاکتیں

پاپوا نیوگنی کے بوگین ویل میں ٹراپیکل سائیکلون ‘میلا’ کی تباہی نے 11 زندگیاں نگل لیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
پاپوا نیوگنی میں ‘ٹراپیکل سائیکلون میلا’ نے قیامت برپا کر دی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان سے گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بوگین ویل میں 8 افراد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ یہ علاقہ پورٹ مورسبی سے تقریباً 950 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے اور سائیکلون نے یہاں شدید تباہی مچائی ہے۔ اس طوفان کے نتیجے میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن آف پی این جی نے بتایا کہ علاقے میں بڑی تعداد میں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جس نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔




