تارکین وطن
قومی چوروں کوایکسپوزکرنے کاکریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) چوہدری سرفراز رفیق سابق صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ قومی چوروں کوایکسپوزکرنے کاکریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے،وہ ان کااحتساب ضرورکریں گے۔ متحدہ حکومت کے حامی اپنے مفادات کی آئینہ دارآئین کی تشریحات سے قوم کوبیوقوف نہیں بناسکتے ۔
سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے ۔ وفاق کی طرف سے ایوان وزیراعلیٰ کوسیل کرنے کااعلان ماورائے آئین ہے۔
عمران خان کے ٹائیگرزتخت اسلام آبادپربراجمان نیب زدگان کوپنجاب میں کسی مہم جوئی کی اجازت نہیں دیں گے۔ گورنرراج کے نام پرپنجاب کی منتخب جمہوری حکومت کوبلیک میل کرنیوالے سازشی کردار وں اورقومی چوروں کاعوام چوراہوں میں محاسبہ کریں گے۔