پاکستان
پنجاب اور وفاق نے شدید موسمیاتی ایونٹس کیلئے ارلی وارننگ سسٹم پر اتفاق

پنجاب اور وفاق نے شدید موسمیاتی ایونٹس کے لیے ارلی وارننگ سسٹم پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں 6 گھنٹے پہلے باہمی کوآرڈینیشن پر زور دیا گیا۔
پنجاب اور وفاقی حکومت نے شدید موسمیاتی ایونٹس کے لیے ارلی وارننگ سسٹم پر اتفاق کرلیا۔
اس اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری پنجاب اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین بھی شریک ہوئے۔
پنجاب کلائمیٹ ریزیلینس پلان پیش کیا گیا اور وفاقی و پنجاب حکومت نے شدید موسمیاتی حالات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔
فیصلے کے مطابق شدید موسمیاتی واقعات کے لیے ارلی وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جس سے 6 گھنٹے پہلے باہمی کوآرڈینیشن ممکن ہو گی۔




