وزارت مذہبی امور: ایران و عراق زیارت کیلئے ہدایات

وزارت مذہبی امور نے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔ نئی زیارت پالیسی کے تحت 262 گروپس رجسٹرڈ، اور ایئرلائنز کو سہولت دینے کی ہدایت۔
وزارت مذہبی امور نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔ اس سلسلے میں وزارت نے زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عمل درآمد کا جائزہ اجلاس لیا، جس میں وزارت داخلہ، خارجہ، مواصلات، سی اے اے اور دیگر محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایران اور عراق کے زیارت کے لیے ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا عزم دوبارہ دہرا گیا۔ سی اے اے اور ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی کہ وہ زیارت کے فضائی سفر میں زائرین کو مکمل سہولت فراہم کریں۔
وزارت نے اعلان کیا کہ نئی زیارت پالیسی کے تحت 262 زیارت گروپ آرگنائزرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ایران اور عراق جانے والے زائرین کو صرف وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ گروپ سے ہی بکنگ کرنی ہوگی، تاکہ سفر کا عمل منظم اور محفوظ رہے۔
یہ اقدامات زائرین کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اور وزارت مذہبی امور نے اپنے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے دوران ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔




