پاکستان

کراچی میں پیٹرول لے کر 2 بڑے بحری جہاز پہنچ گئے

کراچی کی پورٹ قاسم پر مزید دو بڑے بحری جہاز پیٹرول بھرے پہنچ گئے ہیں، جس سے سپلائی چین میں بہتری کی امید ہے۔ ان جہازوں کی آمد سے بندرگاہی سرگرمیاں بڑھنے کی توقع بھی ہے۔

کراچی: پیٹرول سے بھرے دو مزید بڑے بحری جہاز پورٹ قاسم فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگئے ہیں، جس کے بعد ایندھن کے ذخائر اور سپلائی چین میں استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے اہم ترین بندرگاہ پورٹ قاسم پر پیٹرول اور ایل پی جی کی ترسیل جاری ہے، جس کی وجہ سے بندرگاہی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بحری جہاز ایم ٹی بورگان سعودی عرب کی بندرگاہ ‘ینبع’ سے 42 ہزار 418 ٹن موٹر آئل لے کر پورٹ قاسم پہنچا ہے اور کامیابی سے لنگر انداز ہوگیا ہے۔ اسی طرح، ایک اور بڑا جہاز ایم ٹی لامو بھی ہالینڈ کے شہر ایم کی آمد کے ساتھ پیٹرول کی ترسیل کو مزید بڑھا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button