پاکستان

جرمنی میں پاکستان کے ہنرمندوں کے لیے ملازمت کا سنہری موقع

جرمنی کی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ Make it in Germany کے ذریعے پاکستانی ہنرمندوں کو نوکریوں اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ہنرمندوں کو ان کی قابلیت کے مطابق ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جرمنی کی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ Make it in Germany کے ذریعے پاکستانی ہنرمندوں کو نوکریوں اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

اس پورٹل پر ہزاروں ٹارگٹڈ جاب ایڈورٹائزمنٹ اور ووکیشنل ٹریننگ کے پروگرام موجود ہیں جو ہنرمندوں کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یہ پلیٹ فارم غیر ملکی ہنرمندوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مختلف شعبوں جیسے ٹیکنالوجی، میکینیکل، تعمیراتی اور آئی ٹی کی نوکریوں کی فہرست شامل ہے۔

پاکستانی ہنرمند اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مہارتیں دکھا کر جرمنی میں کام کرنے کے لیے ویزا اور نوکری کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔

ملازمت کے خواہشمند افراد اس پورٹل پر اپنی پروفائل بنا کر اپنی قابلیت کے مطابق نوکریوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button