پاکستان

محمد عامر: دی ہنڈریڈ میں ٹرینڈ راکٹس کے ساتھ شمولیت

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے دی ہنڈریڈ میں ٹرینڈ راکٹس کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا۔ لیگ 21 جولائی سے 16 اگست تک کھیلی جائے گی۔ ڈیوڈ پین کی جگہ ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے دی ہنڈریڈ لیگ میں ٹرینڈ راکٹس کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا۔

لیگ 21 جولائی سے 16 اگست تک کھیلی جائے گی۔ ٹرینڈ راکٹس کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر محمد عامر کو منتخب کرنے کی تصدیق کی گئی اور انہیں ڈیوڈ پین کی جگہ شامل کیا گیا، جو انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

ٹیم کے نمائندے نے کہا کہ وہ ڈیوڈ پین کی جلد صحت یابی کی امید رکھتے ہیں۔ محمد عامر نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "ٹرینڈ راکٹس کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button