پنجاب کے زرعی گریجویٹس کو 70 ہزار روپے وظیفہ

پنجاب حکومت نے زرعی گریجویٹس کیلئے 70,000 روپے ماہانہ وظیفہ کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کیا۔ 1500 گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے آج اعلان کیا کہ وہ زرعی گریجویٹس کیلئے ماہانہ 70,000 روپے کا وظیفہ فراہم کرے گی۔
یہ پروگرام، جس کا نام "چیف منسٹر پنجاب ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام 2026” ہے، 1500 نوجوان زرعی گریجویٹس کو بامعاوضہ انٹرن شپ فراہم کرے گا۔
محکمہ زراعت کے مطابق، منتخب امیدواروں کو ماہانہ 70,000 روپے کا وظیفہ دیا جائے گا، جس کا مقصد زرعی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عملی میدان کا تجربہ فراہم کرنا اور پنجاب میں زرعی خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اہلیت کے لیے امیدوار کے پاس بی ایس سی (زراعت) یا اس کے مساوی ڈگری ہونی چاہیے اور وہ 18 سے 35 سال کی عمر کے اندر ہوں۔
پروگرام کی تفصیلات اور درخواست فارم کے لیے متعلقہ حکومتی ویب سائٹ پر جائیں۔




