پاکستان
ایم پاکس کی صورت حال: محکمہ صحت کے اعدادوشمار

محکمہ صحت سندھ نے ایم پاکس کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں ایم پاکس کی صورتحال نازک ہوتی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 25 کی تصدیق ہو چکی ہے۔ افسوسناک طور پر 9 افراد اس بیماری کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک نئے کیس کراچی اور ایک خیرپور سے سامنے آیا ہے۔ ضلع خیرپور میں سب سے زیادہ 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سکھر سے 3 اور کراچی سے 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے باعث تمام بڑے اسپتالوں میں فوری طور پر آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے مزید کہا ہے کہ نمونہ جات کی ترسیل کے لیے مربوط نظام اور سرویلنس یونٹس بھی فعال کر دیئے گئے ہیں۔




