پاکستان
ایف آئی اے کی کارروائی، 505 پاسپورٹس برآمد

ایف آئی اے نے حافظ آباد میں غیر قانونی ٹریڈ ٹیسٹ سینٹر پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں 4 افراد گرفتار اور 505 پاسپورٹس برآمد ہوئے۔ ملزمان انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حافظ آباد میں ایک اہم کارروائی کی جس کے دوران غیر قانونی ٹریڈ ٹیسٹ سینٹر کا پردہ فاش کیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، چھاپے کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں حاجی منور، محمد نواز، عمر خالد اور فیاض ذوالفقار شامل ہیں۔ اس کارروائی کے نتیجے میں ایف آئی اے نے 505 سے زائد پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد کیے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ملزمان بغیر لائسنس کے غیر قانونی دفتر چلا رہے تھے اور انسانی اسمگلنگ کے خطرناک کاروبار میں ملوث تھے۔




