پاکستان

پاکستان ایران مذاکرات میں واحد ثالث

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ مذاکرات میں واحد اور بہترین ثالث ہے۔ امریکہ نے پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے قیام کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکہ نے سیزفائر میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور ایرانی ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر چینی صدر کو خط بھی ارسال کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button