پاکستان

ٹرمپ کے جنگی اختیارات کی نئی ناکامی

امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش کو چوتھی بار مسترد کر دیا۔ ریپبلکنز کی اکثریت نے صدر کے مؤقف کی حمایت کی۔

واشنگٹن (16 اپریل 2026): امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹرز کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو چوتھی بار مسترد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس قرارداد کے ذریعے یہ کوشش کی گئی تھی کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے قبل صدر کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہو، لیکن ریپبلکنز کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کی۔ سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ ڈالے گئے۔ اس فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ کو حاصل جنگی اختیارات برقرار رہیں گے اور وہ کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت کے پابند نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button