کراچی سے برطانیہ منشیات اسمگلنگ ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ کارروائی کے دوران 2 کلو 100 گرام منشیات برآمد کی گئی۔
کراچی (16 اپریل 2026): اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ایک کورئیر پارسل سے 2 کلو 100 گرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسمگلروں نے منشیات کو ڈسپوزیبل برتنوں کے پارسل میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھا تھا۔ یہ پارسل لاہور سے بک کروایا گیا تھا جسے براستہ کراچی برطانیہ بھیجا جانا تھا۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی منشیات کی لعنت سے پاک معاشرے کے لیے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اے این ایف ملک سے منشیات کے مکمل خاتمے اور بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مسلسل برسرِ پیکار ہے۔




