صعنت و تجارت

الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آباد: ایف بی آر نے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم نصب کرنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرط پر نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں لانے اورٹیکس چوری روکنے کیلیے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم نصب کرنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

 

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیئر ون میں شامل بڑے رجسٹرڈ ریٹیلرز وٹیکس دہندگان کیلیے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائس سسٹم کی تنصیب کو لازمی قرار دیئے جانے کی کامیابی کے بعد اب اس کا دائرہ کار دوسرے شعبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایف بی آر جسے بھی نوٹیفائی کرے گا اسے یہ الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم ن نصب کرنا پڑے گا اور ایف بی آر کے سسٹم سے انٹیگریٹڈ رجسٹرڈ نوٹیفائیڈ سپلائرز الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کے بغیر اشیا و خدمات کی سپلائی نہیں کرسکیں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button