پاکستان
پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین

لاہور سے راولپنڈی کے درمیان پہلی فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سفر کا وقت سوا دو گھنٹے ہوگا۔
لاہور: لاہور سے راولپنڈی کے لیے پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق سفر کا وقت سوا دو گھنٹے ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اس تاریخی منصوبے کی قرارداد پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت پنجاب کے 20 ریجنز میں 1415 کلومیٹر طویل نئے ریلوے راستوں پر جدید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ معاہدے کی سب سے بڑی پیش رفت لاہور سے راولپنڈی کے درمیان فاسٹ ٹرین کا آغاز ہے، جس میں 280 کلومیٹر طویل یہ سفر اب صرف سوا دو گھنٹے میں طے ہو سکے گا۔ حکومتِ پنجاب اس منصوبے کے لیے نئے انجن اور عالمی معیار کی جدید کوچز فراہم کرے گی۔




