پاکستان
ایف آئی اے کی کارروائی: پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگانے والا گروہ بے نقاب

وفاقی تحقیقات ادارے نے پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگانے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ سے جعلی مہریں اور دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔
کراچی (16 اپریل 2026): وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے ایک اہم کارروائی کے دوران پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگانے والے گروہ کو بے نقاب کیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے پاکستانی پاسپورٹ اور جعلی مہریں برآمد کی گئیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ کراچی ایئرپورٹ پر جنوبی کوریا جانے والوں کے پاسپورٹ سے جعلی مہریں اور دستاویزات ملی ہیں۔ مزید تحقیقات میں 9 رکنی گینگ کا انکشاف ہوا اور 5 ملزمان پکڑے گئے۔ یہ گروہ امیگریشن کو دھوکا دینے کے مقصد سے پاسپورٹ پر جعلی انٹری اور ایگزٹ اسٹمپ لگاتا تھا۔




