تارکین وطن
مسلم لیگ اپنا نام بدل کر ”سمدھی لیگ” رکھ لے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) شکیل گوہر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ مسلم لیگ اپنا نام بدل کر ”سمدھی لیگ” رکھ لے،سمدھیوں کی پارٹی ایٹمی اثاثے گروی رکھنا چاہتی ہے،اگر لیگوں نے ایسا سوچا بھی تو ملک میں خونریزی ہوگی۔
نا م نہاد تجر بہ کار اسحق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد ملک کی معاشی حالت زیادہ خراب ہوئی ہے ۔ روزانہ فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔
ملک کی تیس فیصد آبادی کو ایک وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتی ہے اور امپورٹڈحکمران اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔