انشاءاللہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا:اظہر دستگیر
برسلز (امن نیوز) اظہر دستگیر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم اور معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت بیلجیئم نے امن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔
کارکنان عوام عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں عوام کی طرف سے تحریک انصاف قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
انشاءاللہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا نون لیگ پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ اور مک مکا کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو انتخابات میں عبرتناک شکست ہوگی پی ڈی ایم ٹولے نے آٹھ ماہ سے ملک میں گند پھیلا رکھا ہے صرف پی ڈی ایم ٹولے کو این آر او ٹو دیا گیا ہے جوکہ ملک و قوم کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی کی گئی ہے۔
عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں انشاءاللہ تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔