تارکین وطن
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنما بابا احسن پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں 4.46روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری قابل مذمت ہے۔
اس اقدام سے عوام کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ کرے گا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ امپورٹڈ حکومت کا عوام کے ساتھ کھلی دشمنی کا ثبوت ہے۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنانے کی قسم کھائی ہوئی ہے ۔پہلے ہی قوم بحرانوں سے نبرد آزمارہی ہے
سہی کسر گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ نے پوری کر دی ہے۔ اس اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔