پاکستان

کویت میں کرپٹو کرنسی فراڈ، 10 سال قید

کویت کی فوجداری عدالت نے کرپٹو کرنسی اور سونے کی تجارت کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ متاثرہ شخص نے قرض لے کر ان کی باتوں میں آ کر رقم منتقل کی تھی۔

کویت سٹی: کویت کی فوجداری عدالت نے کرپٹو کرنسی اور سونے کی تجارت کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے ایک منظم گینگ کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 57 ہزار کویتی دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان نے ایک ریٹائرڈ کویتی شہری کو اپنا شکار بنایا اور سوشل میڈیا پر ایک پرکشش اشتہار کے ذریعے کرپٹو کرنسی اور سونے میں سرمایہ کاری پر تیز ترین منافع کا جھانسہ دیا۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص بھاری منافع کی امید میں ان کی باتوں میں آ گیا اور بینک سے قرض لے کر رقم ملزمان کے حوالے کر دی۔ جب وہ منافع یا اپنی اصل رقم کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتا تو اسے علم ہوا کہ وہ ایک بڑے فراڈ کا شکار ہو چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button