پاکستان
کیوبا کا امریکہ کو انتباہ

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے، لیکن حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیں گے۔
ہوانا: کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکہ کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا جنگ نہیں چاہتا، مگر کسی بھی فوجی جارحیت کی صورت میں وہ بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ اگر امریکہ نے کیوبا پر حملے کی کوشش کی تو اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میگوئل ڈیاز کینیل کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا فرض ہے کہ خطرات کو روکنے کی تیاری کریں، لیکن اگر جنگ ناگزیر ہوئی تو فتح ہماری ہی ہوگی۔’




