پاکستان

آسٹریا میں بے بی فوڈ میں زہر کا انکشاف

آسٹریا میں ایک معروف بے بی فوڈ برانڈ کی مصنوعات میں چوہا مار زہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں زہر کی تصدیق کے بعد ملک بھر کے ڈیڑھ ہزار سے زائد اسٹورز سے متاثرہ بے بی فوڈ جارز واپس منگوا لیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جنیوا: آسٹریا میں بچوں کے ایک مشہور کھانے کے برانڈ میں چوہا مار زہر کی موجودگی کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔ آسٹریا کی پولیس کے مطابق، لیبارٹری ٹیسٹ میں زہر کی تصدیق کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ملک بھر کے تقریباً ڈیڑھ ہزار اسٹورز سے اس کمپنی کے تمام بے بی فوڈ جارز فوری طور پر واپس منگوا لیے گئے ہیں۔

برگن لینڈ کے آسٹرین صوبے کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک مقامی صارف کی شکایت پر ہپ (Hipp) بے بی فوڈ کمپنی کے ایک جار کا نمونہ لیا گیا تھا۔ اس نمونے کے لیبارٹری تجزیے میں چوہا مار زہر کی موجودگی ثابت ہوئی، جس کے بعد حکام نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہپ کمپنی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ کسی خطرناک مادے کو جان بوجھ کر مصنوعات میں شامل کیا گیا ہو۔ پولیس اس واقعے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ زہر ملانے کے محرکات اور ذمہ داروں کا پتا لگایا جا سکے۔ یہ واقعہ فوڈ سیفٹی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button