پاکستان

امریکی وزیر توانائی: پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی متوقع نہیں

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ تعلقات میں غیر یقینی کی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں گی، اور آئندہ سال بھی ان میں فوری کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

اپریل 19، 2026 کو الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان کسی بھی معاہدے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند رہنے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق، ایران سے ممکنہ جنگ کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ اور مجموعی معیشت پر برقرار رہیں گے۔

کرس رائٹ نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں اگلے سال تک 3 ڈالر فی گیلن سے اوپر رہ سکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیمتوں میں کوئی بھی نمایاں کمی جنگ کے خاتمے پر منحصر ہے جبکہ غیر یقینی کی صورتحال میں قیمتیں بلند ہی رہیں گی۔ امریکی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور ان میں فوری بڑی کمی کا فی الحال کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button