پاکستان

آٹو سیکٹر کے ٹیکس اقدامات پر بجٹ میں مشاورت

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے پاپام اور پاما کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی، جہاں آٹو سیکٹر کے ٹیکس اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بجٹ تجاویز کو اتفاقِ رائے سے حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی، ہارون اختر خان، نے پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) اور پاما کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں آٹو سیکٹر کے لیے ٹیکس اقدامات اور آئندہ بجٹ تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ معاون خصوصی نے زور دیا کہ تمام بجٹ تجاویز اتفاقِ رائے سے حتمی شکل دی جائیں گی تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو پالیسی سازی میں مؤثر انداز میں شامل کیا جا سکے۔ اجلاس کے دوران آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے ساتھ مجوزہ ڈیوٹیز اور آٹو پالیسی کے خدوخال پر جامع گفتگو کی گئی۔ ہارون اختر نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید اقدامات اور تفصیلی جائزہ جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button