پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان میں آج سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے، چاندی 7849 روپے فی تولہ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4555 ڈالر فی اونس۔
پاکستان میں آج سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہو کر فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1801 روپے کمی سے 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہوگئی، فی تولہ چاندی 65 روپے کی کمی سے 7849 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4555 ڈالر پر آگیا۔ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔




