کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سج گیا

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر شدید مقابلہ۔ 32 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ جاری، ایڈووکیٹ عبد الستار الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دے رہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سج گیا، جہاں صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور لائبریرین کے عہدوں پر شدید مقابلہ جاری ہے۔ متعدد بار ملتوی ہونے والے انتخابات آج سندھ بار کونسل کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ کراچی کی چاروں ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر 32 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جہاں ووٹرز نے اپنے انتخاب کا حق استعمال کیا۔ ایڈووکیٹ عبد الستار الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیتے ہوئے انتخابات کی شفافیت اور منصفانہ عمل کو یقینی بنایا۔ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور الیکشن کمیشن نے تمام شرکاء کو شفاف اور قانون کے مطابق عمل کی تاکید کی۔




