صعنت و تجارت

ایران کا پاکستان کے ساتھ مزید بجلی منصوبوں میں اظہار دلچسپی

اسلام آباد: وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اتوار کے روز وفاقی وزیر توانائی تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا، انھوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button