پاکستان

ایپل نے پاکستان میں 5G فعال کرنے میں تاخیر کا اعلان کیا

ایپل نے پاکستان میں آئی فون کے 5G آپشن کو فعال کرنے میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2027 تک مارکیٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی 5G سروسز فراہم کرے گی۔ وزارت آئی ٹی کے حکام نے اس کی تصدیق کی۔

ایپل نے پاکستان میں 5G سروس کو فعال کرنے میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، 2027 تک مارکیٹ کے حجم کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئی فون صارفین کو 5G سروسز فراہم کی جائیں گی۔ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایپل نے پاکستانی حکام کو مطلع کیا ہے اور مستقبل میں 5G کے امکانات پر کام جاری رکھے گا۔ اس فیصلہ کا اثر مارکیٹ میں موجود آئی فون صارفین پر پڑے گا، خاص طور پر ان صارفین پر جو زیادہ رفتار اور بہتر کنیکٹیویٹی چاہتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ درآمدی موبائل فونز پر لگنے والے بھاری ٹیکسوں کے باعث ایپل کی مارکیٹ کا حجم محدود رہ گیا ہے، اس لیے کمپنی نے 5G کے فعال ہونے میں تاخیر کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button