پاکستان

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس چوری روکنے کا سخت نظام متعارف کرایا

ایف بی آر نے نئی ٹیکنالوجی سے سیلز ٹیکس چوری کو روکنے کا فیصلہ کیا۔ 200 ارب روپے کا خسارہ روکنے کا ہدف۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال سے سیلز ٹیکس کی چوری اور اسمگلنگ کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ایک انقلابی اور سخت ترین نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اس نئے قانون کے تحت ملک بھر میں تجارتی سامان کی ترسیل صرف ایف بی آر کے رجسٹرڈ ٹرکوں اور کمرشل گاڑیوں کے ذریعے ہی ممکن ہو گی، اور غیر رجسٹرڈ ٹرک یا گاڑی کو موٹر ویز، جی ٹی روڈ اور سپر ہائی ویز پر داخل ہونے سے روکا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈیجیٹل سسٹم سالانہ 200 ارب روپے تک کی ممکنہ ٹیکس چوری کو روکنے میں مدد دے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس ریونیو میں اضافہ متوقع ہے بلکہ ملک میں تجارت کی شفافیت اور قانون کی پابندی بھی مضبوط ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button