کویت میں ڈیلیوری بائیکس پر گرمی کے باعث پابندی عائد

کویت میں شدید گرمی کے دوران ڈیلیوری بائیکس کے لیے دوپہر 11 سے شام 4 بجے تک کام پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ اقدام مزدوروں کو گرمی سے بچانے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔ پابندی 1 جون سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گی۔
کویت سٹی (31 مئی 2026) – کویت میں شدید گرمی کے باعث ڈیلیوری بائیکس چلانے پر مخصوص اوقات میں پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ اور ٹریفک اینڈ آپریشنز افیئرز سیکٹر کے مطابق، دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے آسمان تلے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو 1 جون سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گی۔ یہ فیصلہ مزدوروں کو شدید گرمی سے بچانے اور کھلے علاقوں میں کام کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔ وزارت نے زور دیا کہ تمام اجنٹیاں اور کمپنیوں کو پبلک اتھارٹی فار مین پاور کے اس فیصلے کی سختی سے تعمیل کرنی چاہیے۔




