پاکستان

پاکستان میں 20 جون تک بارشوں کی توقع: محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 20 جون تک کے لیے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 20 جون تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ سندھ کے چند علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔ صبح کے وقت کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button