پاکستان

پاسپورٹ فیس کی ادائیگی موبائل ایپ سے

پاکستان میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا۔ شہری اب موبائل ایپ کے ذریعے فیس ادا کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام سروس کو تیز اور شفاف بنائے گا۔

پاکستان میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے ڈی جی محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس اقدام سے سروس ڈیلیوری تیز اور شفاف ہوگی۔ رندھاوا نے نجی بینک کے وفد کے ساتھ ملاقات کی جس میں موبائل ایپ کے ذریعے فیس ادا کرنے کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ اس کے تحت شہری اب اپنے موبائل فون پر ایپ کے ذریعے پاسپورٹ اور امیگریشن فیس ادا کر سکیں گے، جس سے کیش لیس پاکستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button