پاکستان

پی ٹی اے نے مرحوم افراد کے سمز بلاک اور ورثہ منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی

پی ٹی اے نے عوام کو ہدایت کی کہ مرحوم افراد کے سمز فوری طور پر بلاک یا قانونی ورثے کے نام منتقل کیے جائیں۔ یہ اقدام غلط استعمال کو روکنے اور وراثتی حقوق کی حفاظت کے لئے ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آج عوام کو ایک اہم ہدایت جاری کی، جس کے تحت مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو فوری طور پر بلاک یا قانونی ورثے کے نام منتقل کیا جائے۔ ادارے نے بتایا کہ یہ اقدام ممکنہ غلط استعمال کو روکنے اور وراثتی حقوق کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق، سمز صرف خون کے رشتے داروں یا شریک حیات کے نام چینج آف اونرشپ کے مقررہ طریقہ کار کے تحت منتقل کی جا سکتی ہیں۔ اس ہدایت کے تحت صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مرحوم عزیزوں کے سمز کو بروقت بلاک یا منتقل کرائیں تاکہ کسی بھی غیر مجاز سرگرمی سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button