پاکستان
دوپہر کے اوقات میں سولر سے بھی کم نرخ پر بجلی فروخت

وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ بجلی کے بل کم ہوئے ہیں مگر فکسڈ چارجز بڑھے ہیں۔ اگر سبسڈی جاری رہتی ہے تو 5-6 روپے فی یونٹ قیمت برقرار رہے گی، اور دوپہر کے اوقات میں سولر سے بھی سستے ریٹ پر بجلی فروخت ہوگی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اِنٹرنیشنل ایونٹ میں اعلان کیا کہ دوپہر کے اوقات میں سولر سے بھی کم نرخ پر بجلی فروخت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر بجلی کے بل کم ہوئے ہیں، لیکن فکسڈ چارجز ڈبل ہو گئے ہیں۔ اگر سبسڈی جاری رہتی ہے تو 5 سے 6 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کرتا رہیں گے۔ اویس لغاری نے مزید کہا کہ 18 ہزار میگاواٹ خریدنے کا منصوبہ 9 ہزار میگاواٹ تک کم کیا گیا ہے، اور نیٹ میٹرنگ پر کوئی کیپسٹی پیمنٹ نہیں دی جا رہی۔




