پاکستان

گُونگا چائے والا: لاہور کا اشارے کا ہوٹل

لاہور کی تاریخی عابد مارکیٹ میں ایک منفرد چائے کا ہوٹل موجود ہے جو گونگے اور بہرے لوگوں کے لیے اشاروں کی زبان سے بات چیت کا مقام ہے۔ اس کا نام ‘گُونگا چائے والا’ ہے اور یہ کمیونٹی سینٹر کا کام بھی دیتا ہے۔

لاہور کی تاریخی عابد مارکیٹ میں ایک ایسی منفرد چائے کا ہوٹل موجود ہے جسے لوگ ‘گُونگا چائے والا’ کے نام سے جانتے ہیں۔ یہاں مالک سے لے کر ملازمین تک سب گونگے اور بہرے ہیں، اور یہاں آنے والے گاہک بھی اشاروں کی زبان میں گفتگو کرتے ہیں۔ یہ دکان پاکستان بننے سے پہلے قائم ہوئی تھی اور آج بھی سماعت و گویائی سے محروم افراد کی ایک اہم بیٹھک سمجھی جاتی ہے۔ اس ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں گونگے بہرے افراد بڑی تعداد میں آکر چائے پیتے، ایک دوسرے سے اشاروں کی زبان میں گفتگو کرتے اور وقت گزارتے ہیں۔ یوں یہ جگہ ان افراد کے لیے ایک غیر رسمی ‘کمیونٹی سینٹر’ کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button