نئے ویئر ہاؤس میں چوہدری تنویر کوٹلہ کے ہمراہ گروپ فوٹو
اسپین میں نئے ویئر ہاؤس کی اہم میٹنگ میں معروف کاروباری ، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری تنویر کوٹلہ کی شرکت
نئے ویئر ہاؤس میں چوہدری تنویر کوٹلہ کے ہمراہ گروپ فوٹوچوہدری امتیاز آکیہ، سعید بٹ، افضال وڑائچ اور عمر بٹ ورنیدا کی قیادت میں اسپین میں نیا کاروباری انقلاب متعارف کرایا جائے گا,اسپین میں نئے ویئر ہاؤس کی اہم میٹنگ میں معروف کاروباری ، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری تنویر کوٹلہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چوہدری امتیاز آکیہ (Casir/Damm) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسپین میں نیا کاروباری منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان کیا، جس میں سعید بٹ، افضال وڑائچ اور عمر بٹ ورنیدا بھی شامل ہیں۔
چوہدری امتیاز آکیہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اسپین کی مارکیٹ میں کاروبار کے نئے دروازے کھولنے جا رہے ہیں۔ یہ ویئر ہاؤس مقامی مارکیٹ میں انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی کاروباری تعلقات میں استحکام پیدا کرے گا۔
چوہدری تنویر کوٹلہ نے اس اہم تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس نئے کاروباری منصوبے کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس اقدام کو مارکیٹ کے لیے ایک نیا آغاز قرار دیا۔
چوہدری امتیاز آکیہ اور ان کی ٹیم کی محنت اور وژن سے یہ منصوبہ اسپین میں کاروباری ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا، جو بہت جلد ایک شاندار کامیابی کا نشان بنے گا۔