پاکستان
حج پرواز میں تاخیر سے 250 حجاج رُل گئے

جدہ سے کراچی جانے والی نجی حج پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس سے 250 سے زائد حجاج کو بے آرامی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
جدہ سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی حج پرواز 15 گھنٹے تاخیر سے متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے 250 سے زائد پاکستانی حجاج کو بے آرامی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صبح 4 بجے روانگی کی منصوبہ بندی تھی، مگر 15 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جہاز نہیں پہنچا۔ حجاج نے بتایا کہ کوئی پاکستانی افسران مدد کے لیے موجود نہیں، اور ان کو صبح 4 بجے ہوٹلوں سے نکال کر ایئرپورٹ لایا گیا۔ حکام سے اپیل ہے کہ فوری طور پر صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔




