پاکستان

میکسیکو نے ایرانی ٹیم کو فیفا 2026 کے لیے ویزہ جاری کیا

میکسیکو نے ایرانی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے۔ ٹیم اس وقت ترکی میں تربیتی کیمپ میں ہے اور ہفتے کو میکسیکو روانہ ہوگی۔

میکسیکو نے ایرانی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ شریک میزبان ملک میکسیکو نے میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے ایران کی ٹیم کو ویزے جاری کر کے ٹیم کی تیاریوں میں حائل اہم رکاوٹ دور کر دی۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے سفارت خانے نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود ایرانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ویزے جاری کیے۔ ایرانی اسکواڈ اس وقت ترکی میں تربیتی کیمپ میں مصروف ہے۔ ترکی میں موجود ایرانی ٹیم آج انتالیہ میں فرینڈلی میچ کے بعد ہفتے کو اپنے بیس وینیو میکسیکو روانہ ہوگی۔ میگا ایونٹ میں ایران کے تینوں گروپ مقابلے امریکہ میں شیڈول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button