پاکستان

پی ٹی اے نے سم کارڈ کے غیر مجاز استعمال پر سخت ہدایت جاری کی

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ سم کارڈ کسی اور کو دینا قابلِ سزا جرم ہے۔ شہریوں کو اپنے سم کی جانچ پڑتال اور بلاک کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد (4 جون 2026) – پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر ان کا موبائل سم کارڈ کسی اور کے استعمال میں ہے تو یہ قابلِ سزا جرم ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق، آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیاں کی جا سکتی ہیں۔ پی ٹی اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ وزٹ کریں یا اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کریں۔ مزید برآں، پی ٹی اے نے پہلے بھی سم ڈس اون کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور اب شہریوں کو ہدایت دی کہ کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فوراً بلاک کروائیں۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی کے میدان میں سکیورٹی اور صارفین کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button