پاکستان
فیڈز مختص، ججوں کے لیے سرکاری رہائش گاہیں

وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کے لیے سرکاری رہائش گاہیں بنانے کا منصوبہ 30 کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اس کی کل لاگت 66 کروڑ 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کے لیے سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا منصوبہ 30 کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اس منصوبے کی کل لاگت 66 کروڑ 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں اراضی کے حصول اور بیرونی دیوار کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے الگ کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق، یہ اقدامات ججوں کی رہائش کے معیار کو بہتر بنانے اور عدالت کے کام کو آسان بنانے کے لیے ضروری ہیں۔




