چھوٹے کاروباروں کے لیے سرمایہ حاصل کرنے کی سہولت میں نرمی

پاکستان کے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے خوشخبری۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اسٹاک ایکسچینج تک رسائی آسان بنانے کے لیے IPO شرائط میں نرمی کی۔
پاکستان کے چھوٹے کاروباروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ اپنے کاروبار کے لیے آسانی سے سرمایہ حاصل کر سکتے ہیں۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SEC) نے چھوٹے کاروباروں کی سرمائے کے حصول کے لیے اسٹاک ایکسچینج تک رسائی آسان بنانے کے لیے IPO شرائط میں نرمی کر دی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق SEC نے شراکت داری میں چلنے والے کاروبار اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپس (LLPs) کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ سرمایہ حاصل کرنا مزید آسان بنا دیا ہے۔ نئی سہولت کے تحت ایسے کاروبار جو اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ سرمایہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنے کاروبار کو SEC میں کمپنی کے طور پر رجسٹر کروا سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ابتدائی عوامی پیشکش کے لیے اہلیت کی شرائط بھی کم کی گئی ہیں تاکہ چھوٹے کاروباری افراد کو مارکیٹ میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔ یہ قدم پاکستان کی معیشت میں چھوٹے کاروباروں کی اہمیت کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔




