پاکستان

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بونس کے طور پر دی

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ کمپنی کی مالی سال 26-2025 کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہے۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ مالی سال 26-2025 کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تمام ریگولر، کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ لمپ سم اور ڈیلی ویجز پر مامور ملازمین کو بھی ایک ماہ کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس انسینٹو ملے گا۔ بونس کے اہل وہ ملازمین ہوں گے جو کم از کم چھ ماہ سے کمپنی کے پے رول پر موجود ہیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ یہ اقدام کمپنی کے مالی سال کی کامیابی کو تسلیم کرنے اور ملازمین کی محنت کی قدر دانی کے لیے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button