پاکستان
کان کے میل اور صحت

کان کا میل قدرتی طور پر کان کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے رنگ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ صحت مند ہے یا نہیں۔
کان کا میل ایک قدرتی مادہ ہے جو کان کی نالی میں پیدا ہوتا ہے اور دھول، مٹی اور جراثیم کو اندر جانے سے روکتا ہے۔ یہ اندرونی جلد پر حفاظتی تہہ بناتا ہے اور خشک ہونے سے بچاتا ہے۔ ہلکا پیلا یا اورنج رنگ صحت مند کان کا نشان ہے، جبکہ گہرا پیلا یا بھورا رنگ عام طور پر وقت کے ساتھ مٹی جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ بیماری کا اشارہ نہیں۔




