پاکستان

تاپسی پنوں نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتائی

بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنوں نے سوشل میڈیا سے ایک سال کی دوری کے بعد واپس آنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ذہنی سکون اور ذاتی زندگی کو اہمیت دینے کے لیے تھا۔

بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنوں نے سوشل میڈیا سے ایک سال کی دوری کے بعد واپس آنے کا اعلان کیا۔ میڈیا کے مطابق، انہوں نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کسی تشہیری حکمت عملی کے تحت نہیں بلکہ ذاتی ذہنی سکون اور وقت کے بہتر استعمال کے لیے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل ٹرینڈز میں حصہ لینے اور ہر وقت سرگرم رہنے کی دوڑ ذہنی طور پر تھکا دیتی ہے، اس لیے انہوں نے فون سے سوشل میڈیا ایپس ہٹا کر حقیقی زندگی پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اس دورانیے میں انہوں نے اپنے ذاتی وقت کا بہتر استعمال کیا اور اب وہ اپنے فالوورز سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button