پاکستان

این ڈی ایم اے نے 7–12 جون کے لیے موسمی خطرات کا اعلان کیا

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے 7 سے 12 جون تک کے لیے موسمی خطرات کا اعلان کیا۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان۔

این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) نے 7 سے 12 جون تک کے لیے موسمی خطرات کا پیشگی جائزہ جاری کیا۔ ادارے کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور ہیٹ ویو کا خطرہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں بھی گرمی کے درجے میں اضافہ کی توقع کی گئی ہے۔ 11 سے 12 جون تک اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ لاہور میں 11 سے 12 جون تک بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی حصوں میں بھی بارش کا خدشہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید ہوا کے جھونکوں کا بھی امکان ہے۔ ادارے نے عوام کو احتیاط برتنے اور موسمی خبروں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button