پاکستان

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی، وجہ سامنے

قومی اقتصادی کونسل کا آج کا اجلاس وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ طے شدہ ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا آج کا اجلاس وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، اس اہم اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے پاس تھی، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ اور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی شرکت شیڈول تھی۔ اجلاس کا مقصد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور دیگر معاشی معاملات پر بحث و مباحثہ تھا، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی نئی تاریخ کل ساڑھے گیارہ بجے مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button