پاکستان
نادرا کی ہدایت: شہریوں کو بائیو میٹرک کنسینٹ فیچر فعال کرنا ضروری

نادرا نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ بائیو میٹرک کنسینٹ فیچر فوری فعال کریں۔ یہ قدم بائیو میٹرک تصدیق کے دوران ڈیٹا کی حفاظت اور فراڈ سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔
نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی بائیو میٹرک معلومات کے تحفظ کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں بائیو میٹرک کنسینٹ فیچر فوری فعال کریں۔ اس فیچر کے فعال ہونے پر صارفین اپنی انگلیوں کے نشانات کے استعمال پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں، جس سے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران ڈیٹا کی حفاظت اور فراڈ سے بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے۔ نادرا کے مطابق، بائیو میٹرک ویریفکیشن سروس فعال ہونے سے غیر ضروری تاخیر، دشواری یا فراڈ سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ شہریوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ کسی بھی بینک، پاسپورٹ آفس، سم فرنچائز یا دیگر ادارے میں جانے سے پہلے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے۔




